ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق شام کے خلاف قراردار کے اس مسودے کی ملیشیا، ہندوستان، برازیل، ارجنٹائن اور جنوبی افریقہ سمیت بہت سے اہم ملکوں نے اس کی سخت مخالفت کی ہے۔ اقوام متحدہ میں سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ شام کے خلاف اس قراردار میں قطر پیش پیش ہے اور اسے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کرنے کی کوشش کی جائے گی۔اس قرارداد کی مخالفت کرنے والے ممالک نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس قرارداد میں شامی عوام کے قانونی نمائندے کے عنوان سے مخالف گروہوں کی طرف کسی بھی قسم کے اشارے سے گریز کیا جائے۔واضح رہے کہ بعض عرب اور مغربی ممالک اس قرارداد کے ذریعے اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بشار الجعفری کو برطرف کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
23 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 412595
اقوام متحدہ میں شام کی نشست اس ملک کے باغیوں کو دینے کی قرارداد کے مسودے کی وسیع پیمانے پر مخالفت ہوئي ہے۔